گوجرانوالہ جوڈیشل کالونی میں انڈر پاس یا فلائی اوور تعمیر کیا جائے
مکرمی! جوڈیشل کالونی گوجرانوالہ ، نہر اپر چناب / جی ٹی روڈ کے مغرب سے متصل چھتیس (36) سالہ پرانی جوڈیشل کالونی کے مکینوں کو ٹی روڈ عبور کرنا پڑتی ہے ! لیکن ٹریفک کے باعث سڑک پار کرنا بہت محال اور ہر لمحہ حادثہ کے خطرہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے! براہِ کرم وزیر مواصلات اور متعلقہ محکمہ کے حکام افسران بالا، آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے پانچویں بڑے شہر گوجرانوالہ کی پرانی ہائوسنگ سکیم جوڈیشل کالونی کے مکینوں کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے ، نہراپر چناب کے پل سے متصل شمالی سرے پر انڈر پاس یا فلائی اوور جی ٹی روڈ گوجرانوالہ پر تعمیر کریں تاکہ جوڈیشل کالونی گوجرانوالہ کے رہائشی مرد ، خواتین ، بچوں ، سکولوں ، کالجوں کے طلبہ اور طالبات کے لئے محفوظ اور آسان طریقے سے جی ۔ ٹی روڈ کو پیدل پار کرنا ممکن ہو جائے۔ (پروفیسر محمد اسلم اعوان ، گوجرانوالہ)