مریم نواز گلک شگاف نعروں کی گونج میں مظاہرے میں شرکت کیلئے روانہ ہوئیں
مری(نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ ن کی مرکزی ر ہنماء مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کشمیر پوائنٹ پر اپنی نجی رہائش گا ہ میں ایک رات قیام کے بعد منگل کے رو زجب اسلام آباد کیلئے روانہ ہوے تو جابجا ان کا ملک شکاف نعروں سے استقبال کیا کیا ۔ایسے میں مسلم لیگ ن کے دیرینہ اور سینئر کارکن و راہنما ء شفیق وانی کی نے کشمیر پوائنٹ پر ان کی آبائی رہا ئش گاہ سے سلام آباد روانگی کے موقع پر ملاقات کی ۔انھوں نے شفیق وانی کی مسلم لیگ ن اور نوا شر یف سے وابستگی کو سراہا۔ ایسے میں انھوں نے شفیق وانی کو بلا کر ان سے خصوصی ملاقات کی اور انھیں ہدایت کی کہ وہ اپنا بھرپور اور فعال کردار ادا کریں ،جس طرح وہ ماضی میں ادا کرتے ہیں ۔ اس موقع پر مری اور دیگر علاقوں کے لوگوں نے بھی مریم نواز کی اسلام آباد روانگی کے موقع پربھر پور گل پاشی کی اورقائدمحمد نواز شریف اور مریم نواز کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی لگائے روانگی کے موقع پر مریم نواز کی گاڑی کیپٹن صفدر چلا رہے تھے جبکہ انکے قافلے میں سینیٹر پرویز رشید بھی شامل تھے جو مری ان کی رہائش گاہ کشمیر پوائنٹ میںالصبح ہی پہنچ گئے تھے۔