دفاعی پیداوار کی وزیر زبیدہ جلال نے کہاہے کہ پاکستان افریقہ کو اپنی دفاعی مصنوعات کیلئے ایک اہم مقام سمجھتا ہے اور افریقی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔
پاکستان کے دفاعی پیداوار کے اداروں کی دفاعی مصنوعات اور استعدادکے متعلق پیر کے روز راولپنڈی میں افریقی ممالک کے سفیروں کے ایک آگاہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ افریقی ممالک پاکستان کے دفاعی پیداوار کے اداروں سے استفادہ کرسکتے ہیں۔اجلاس میں 12 افریقی ممالک کے سفیروں نے شرکت کی جن میں الجزائر ، مصر، کینیا، لیبیا,ماریش ، مراکش، نائیجریا ، صومالیہ، سوڈان اور تیونس شامل ہیں۔