سندھ ہائی کورٹ کے ججز کی مدت ملازمت میں اضافے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔ سندھ ہائی کورٹ میں ججز کی مدت ملازمت 5 سال بڑھانے کے لیے درخواست دائر کی گئی. آئینی درخواست شہری محمود اختر نقوی نے دائر کی جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے ججز کی مدت ملازمت کو بڑھانا ناگزیر ہوچکا ہے۔ ہائی کورٹ کے ججز کی مدت ملازمت میں 5 سال کی توسیع کی جائے، فوری انصاف اور نظام میں بہتری کے لیے مدت ملازمت میں اضافہ ضروری ہے. درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری قانون و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024