وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لئے کل 21 جنوری کو ڈیووس روانہ ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا 21 جنوری سے 23 جنوری تک ڈیووس کا تین روزہ دورہ ہو گا۔ وزیراعظم کو دورے کی دعوت عالمی اقتصادی فورم کے چیئرمین نے دی ہے۔فورم کا موضوع ''پرامن اور پائیدار دنیا کے لئے فریق ہے'' رواں سال عالمی اقتصادی فورم کے 50 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ اجلاس کے شرکاء معاشی، سماجی، جغرافیائی اور ماحولیات سے متعلق امور پر بحث کریں گے۔ وزیراعظم تجارت، امن و استحکام اور سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق وژن سے آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کریں گے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024