کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ 15 مارچ تک محکمہ خوراک گندم جاری کرتی ہے، محکمہ خوراک کو ابھی بھی 2 ماہ کے لیے گندم کی فراہمی یقینی بنانی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم کے مسئلے پر اجلاس ہوا جس میں پاسکوسے مزید گندم خرید نے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے لیے ہرمہینے ایک لاکھ 30 ہزارٹن گندم جاری کی جاتی ہے، 15 مارچ تک محکمہ خوراک گندم جاری کرتی ہے، محکمہ خوراک کو ابھی بھی 2 ماہ کے لیے گندم کی فراہمی یقینی بنانی ہے۔ صوبائی وزیر خوراک ہری رام نے بتایا کہ حیدرآباد میں پاسکو کی 12 ہزار بیگس پہنچ چکے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024