با ئیڈنس کی سب سےمشہور ایپ ٹَک ٹاک نے فیس بک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ، ٹک ٹاک دنیامیں واٹس ایپ کے بعد سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی ۔
دنیا بھر میں واٹس ایپ کے بعد صارفین کی جانب سے ٹِک ٹاک ایپلی کیشن کو سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ۔امریکی ریسرچ ایجنسی سنسر ٹاور کے مطابق 2017 میں ٹِک ٹاک لانچ ہونے کے بعد اسے 1.5 بلین سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔ ٹک ٹاک اورچائنہ کی جانب سے بنائی گئی ایپ ڈوین کومشترکہ طورپرگزشتہ سال 740ملین مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ۔
ٹَک ٹاک کا استعمال ہر سمارٹ فون رکھنے والا شخص باآسانی کرسکتا ہے اور اس کی مدد سے 60 سیکنڈ سے کم وقت کی ویڈیو بنا سکتا ہے ۔ اس ایپ کے ذریعے سینکڑوں لوگ روزانہ ویڈیو ز بناکر داد وصول کررہے ہیں ۔ اس ایپ کی مدد سے ویڈیوز بنانے والے لوگ اس سے پیسہ بھی کمارہے ہیں ۔ چین میں بنائی جانے والی اس سوشل میڈیا ایپ کو دنیا بھر میں اب تک 1.5 بلین سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے۔ یہ واٹس ایپ کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ ڈاون لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی ہے اور اس کا شمار مقبول ترین ایپ میں ہو رہا ہے۔ٹِک ٹاک سے پہلے فیس بک میسنجرکا شمار ڈاؤن لوڈ کے لحا ظ دوسرے نمبر پر تھا لیکن ٹِک ٹاک نے یہ ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے اور اب یہ دنیا بھرمیں واٹس اپ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک پاکستان میں بھی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی سوشل میڈیا ایپ ہے اور یہ پاکستان میں سب سے تیزی سے پھیلتا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38