یورپی ملک چیک جمہوریہ کے ایک سرحدی قصبے میں لگنے والی آگ سے آٹھ افرادہلاک ہوگئے ، ہلاک ہونے والے سبھی افراد کسی جسمانی معذوری کا شکار تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی کی سرحد پر چیک جمہوریہ کے قصبے وجپریٹی میں واقع ایک مکان میں لگنے والی آگ سے آٹھ افراد جل مرے ۔ آگ جس مکان پر لگی وہ معذور لوگوں کی رہائش کے لیے وقف تھا اور زیادہ افراد ذہنی مریض علیل تھے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ آگ علی الصبح پانچ بجے بھڑکی۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ جھلسنے یا دھوئیں سے مسائل کا شکار ہونے والوں کی تعداد تقریباً تین درجن کے قریب ہے۔ ان میں چند ایک افراد شدید جھلسے ہوئے ہیں۔ ایمرجنسی حکام کے مطابق گہرے دھوئیں کی وجہ سے بعض لوگوں کا نظام تنفس شدید متاثر ہوا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ فوری امدادی کارروائیوں میں خراب موسم بھی حائل رہا۔ خراب موسم کی وجہ سے ہنگامی امداد کے لیے رکھا گیا ہیلی کاپٹر اڑان نہیں بھر سکا۔چیک جمہوریہ کے وزیراعظم نے معذور افراد کے مکان میں لگنے والی آگ کو شدید المیہ قرار دیا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024