اسلام آباد ایئرپورٹ پراےئرپورٹ سکیورٹی فورسز (اے ایس ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے ایک کلو 800 گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔نجی ٹیلی وثزن کے مطابق اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے ایک کلو 800 گرام آئس ہیروئن بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی، ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے ”اے این ایف“ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024