قصور پولیس نے 13 سالہ لڑکی کی فروخت کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ملزم جوڑے کو گرفتار کر لیا۔قصور پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ کنگن پور کے گاں چاہل نو کے رہائشی میاں بیوی ریاض اور بشری نے مظفر گڑھ سے 13 سالہ لڑکی صائمہ کو اغوا کر کے اپنے گھر میں قید کر رکھا تھا۔ترجمان کے مطابق ملزمان نے لڑکی کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا جو پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا۔پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزم ریاض کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024