اسلام انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں رہنمائی فراہم کرتا ہے:مرزا جنید علی
کراچی ( نیوز رپورٹر) تحریک منہاج القرآن کراچی کے ناظم مرزا جنید علی نے کہا ہے کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے،دین اسلام ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے۔اسلام جس طرح عبادت اور اطاعت کے اصول بیان کرتا ہے اسی طرح آئین و سیاست بھی سکھاتا ہے۔دین اسلام مسجدو مدرسے کا دین بھی ہے اور حکومت و عبادت کا مذہب بھی ہے۔حضور اکرم ﷺ کی مبارک زندگی جس طرح ہمارے لئے معلم اخلاق،رہبر و رہنما ہے اسی طرح بحیثیت مدبر اور کامل سیاستدان بھی نبی اکرم ﷺ کی حیات مبارکہ ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہے۔وہ منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں نوجوانوں کی تربیتی ورکشاپ سے کظاب کر رہے تھے۔