مساجد کا تعلق مسجد نبویؐ اور مدارس کا تعلق بیت اللہ سے ہے:مولانا مدثرفیصل آبادی
کراچی (سٹی نیوز) مولانا حافظ مدثر فیصل آبادی نے جامعہ ستاریہ اسلامیہ گلشن اقبال اور جامعۃ الاحسان گجر چوک میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کے کرئہ ارض پر اعلائے کلمۃ اللہ (کلمہ) کے نام پر معرض وجود میں آیا- یہاں رہنے والے کروڑوں مسلمان کلمہ گو ہیں اور اسی پر مرمٹنے کو ہمہ وقت تیار رہتے ہیں- دنیا کی تمام مساجد کا تعلق مسجد نبویﷺ سے ہے اور مدارس کا تعلق بیت اللہ سے ہے- مولانا حافظ مدثر فیصل آبادی نے کہا اللہ کے مقدس اور پاکیزہ گھروںکو مسمار کرنے والے یہود و نصاریٰ کی سازشوں کو تقویت دے رہے ہیں - لاہور میں جامع مسجد عثمان غنی رضی اللہ عنہ (چنگی امرسدھو) کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان، جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان اور اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی قائدین مسجد میں توڑ پھوڑ کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور وفاقی وزیر مذہبی امور اور صوبائی وزیر مذہبی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جن شرپسندوں نے اللہ کے گھر (مسجد) کو نقصان پہنچایا ہے انہیں آئین پاکستان کے تحت قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ پاکستان میں کسی فرد یا تنظیم کو اس قسم کی حرکت کرنے کی جرأت نہ ہوسکے-