کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے سالانہ انتخابات ‘پروفیسر ظفر اللہ چوہدری کو صدر منتخب
کراچی (نیوزرپورٹر) کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے سالانہ انتخابات برائے 2020ء میں پروفیسر ظفراللہ چوہدری کو صدر منتخب کرلیا گیا۔ منتخب ہونی والے دیگر عہدیداروں میں پروفیسرمحمد شعیب شفیع سینئر نائب صدر‘ پروفیسر محمود ایاز نائب صدرشامل ہیں۔