پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی آصف خان کے برادر نسبتی مشتاق خان کے قتل کی مذمت
کراچی (سٹی نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی ،راشد حسین ربانی، خالد لطیف، نجمی عالم، شکیل چوہدری، وقاص شوکت نے کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری آصف خان کے برادر نسبتی مشتاق خان کے قتل کی پرزور مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشتاق خان کو گزشتہ روز ڈیفنس فیز 7 ایکسٹینشن کے قریب ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ بروز اتوار بعد نماز ظہر ادا کی گئی جس میں پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے جنرل سیکریٹری لالا عبدالرحیم، سردارذوالفقار سمیت دیگر پارٹی عہدیداران اور علاقہ مکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ وقار مہدی نے مرحوم کی مغفرت اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔