گیس و آٹے کی، قیمتیں عوام کی پہنچ تک لا ئی جائیں:اسلم فاروقی
کراچی(سٹی نیوز) ملک میں گیس اور آٹا بحران کے حوالے سے محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے تحت مقامی ہوٹل میں منعقدہ عوامی اجلاس میں متفقہ مذمتی قرارداد کے ذریعے ملک میں گیس اور آٹا سمیت مختلف بحرانوں کی شدید مذمت کی گئی جبکہ ایک دوسری قرارداد کے ذریعے حکومت سے گیس اور آٹے کی فراہمی کو آسان بنانے اور ان کی قیمتوں کو عوام کی پہنچ تک لانے کے لئے فی الفور ٹھوس و مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا اجلاس کی صدارت ایم کیو ایس سی کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شعیب قریشی، اسلم غوری، غازی محمد جمیل ، محمد ہاشم و دیگر نے ملک میں گیس اور آٹے کے بحران کو حکومت کی کارکردگی پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان قراردیتے ہوئے کہا کہ گیس ، آٹے اور دوسرے بحرانوں کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اسلم خان فاروقی نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں نے ملک کو بحران زدہ بنا دیا ہے آدمی جائے تو جائے کہاں ہر طرف بحران ہی بحران ہے اجلاس میں نعیم احمد خان، محمد سلیم چندریگر، ریحان احمد خان، ماسٹر اسلم ، نوید ستار ، اشفاق چشتی، عبدالقدوس ،رضوان چوہان، اقبال راجستانی و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر حلقہ پاک کالونی کے جواں سال کارکن محمد عمیر مرحوم کی مغفرت کے لئے اشفاق چشتی نظامی نے خصوصی دعا کی۔