پی ایس پی کا مقصد انتخابات جیتنا نہیں عوام کی خدمت کرنا ہے:ڈاکٹر یاسر
کراچی (نیوز رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے نیشنل کونسل کے رکن ڈاکٹر یاسر نے کہا ہے کہ پی ایس پی کا مقصد صرف انتخابات جیتنا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس پی لیاقت آباد ٹاؤن یوسی 38 یوسی 39 یوسی 40 کی کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ووٹ کی طاقت کے ذریعے پاکستان میں جاری ظلم کے نظام تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور پاکستان میں حقیقی تبدیلی فقط پی ایس پی لیکر آسکتی ہے کیونکہ ہماری قیادت باکردار، قابل اور محنتی ہے۔ ہماری جدوجہد اپنے ذاتی مفادات کے لئے نہیں بلکہ عوام کے غصب شدہ حقوق کے حصول کے لیے ہے۔