شہید بھٹو عظیم سیاستدان تھے: محمد اختر بلوچ
کراچی(سٹی نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے رہنما یوسی:10غازی دائود بروہی ڈی ایم سی ملیر کے چیئرمین محمد اختر بلوچ، پی ایس 89کے نظریاتی کارکن یاسر بھٹونے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تیسری دنیا کے عظیم قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم ریاست بنانے کی جدوجہد میں مغربی استحصالی قوتوں کا شکار ہو گئے لیکن ان کے قربانیوں کے نتیجے میں حالات اس بات کا تقاضا کر رہے ہیں کہ پاکستان ایک بار پھر اسلامی دنیا کی حقیقی قیادت دسنبھالے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم شہید قائد بھٹو کی جلائی ہو ئی عہد نجات کی مشعل کو روشن رکھنے کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں۔