جامعہ کراچی شعبہ عربی میں داخلے شروع
کراچی (نیوز رپورٹر)جامعہ کراچی کے شعبہ عربی میں سرٹیفیکیٹ اور ڈپلومہ کورسز میں داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دوسیمسٹر پر محیط عربی سرٹیفیکٹ کورس کے لئے انٹرمیڈیٹ کا ہونا ضروری ہے۔جبکہ دوسیمسٹر پر مشتمل ڈپلومہ اِ ن قرآنی عربی اور ڈپلومہ اِن کنٹمپریری عربی میں داخلے کے لئے انٹرمیڈیٹ اور عربی کا سرٹیفیکٹ کورس ہونا ضروری ہے۔