ورلڈ کرائم انڈیکس میں وفاقی پولیس کی رینکنگ میں بہتری ریکارڈ
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ورلڈ کرائم انڈیکس میں وفاقی پولیس کی رینکنگ میں بہتری ریکارڈ ہوگئی ورلڈ کرائم انڈیکس کی جانب سے نئی جاری ریٹنگ میں اسلام آباد 69 درجے بہتری کے بعد 301 پر پہنچ گیا جاری شدہ فہرست کے مطابق اسلام آباد میں کرائم انڈیکس کم ہو کر 28.63 پوائنٹس سطح پر پہنچ گیاگزشہ سال ورلڈ کرائم انڈیکس میں اسلام آباد 232 نمبر پر موجود تھاگزشتہ سال وفاقی دارلحکومت میں کرائم کی شرح 32.88 فیصد تھی اسلام آباد نے کرائم شرح میں سڈنی, برلن, ماسکو, لندن, پیرس اور شنگھائی کو بھی مات دے دی اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں 4 فیصد کمی پر وفاقی دارلحکومت دْنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل ہوگیارپورٹ بین الاقوامی ادارے Numbeo کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ دْنیا بھر کے 374 شہروں میں سروے کے بعد جاری کی گئی ،آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایات کے مطابق سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کراروائیاں جاری ہیں ، اسلام آباد پولیس کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت دن بدن کرائم میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے آئی جی اسلام آباد ورلڈ کرائم انڈیکس میں وفاقی پولیس کی رینکنگ میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا۔