سعودی عرب کی مسلح افواج میں خواتین کی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا۔ سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے اتوار کو مسلح افواج میں پہلے لیڈیز آرمی ونگ کا افتتاح کیا ہے۔ سعودی مسلح افواج مختلف شعبوں میں تعیناتی کے لیے خواتین کو طلب کررہی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق مسلح افواج میں فوجی تربیت اور داخلہ جات کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عماد بن عبداللہ العیدان نے اس موقع پر چیف آف سٹاف کو بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے خواتین کو فوج میں بھرتی کرنے کے لیے سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں۔اس حوالے سے انتظامات کیے گئے ہیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024