اسلام آباد بار کے نو منتخب عہدیداران کو میاں اسلم کی مبارکباد
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ ) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کی قیادت میں ایک وفد نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر ملک ظفر کھو کھر، سیکرٹری جنر ل مرزا نبیل طاہر،نائب صدرچوہدری سخاوت حُسین سے ملاقات کی اور انھیں اسلام آباد بار ایسوی ایشن کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا ۔ اس مو قع پراسلام آباد بار کو نسل کے ممبرجا وید سلیم شورش ایڈووکیٹ ، حسن جا وید ایڈووکیٹ، خضر حُسین ایڈووکیٹ اور دیگروکلاء بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا ہم اُمید کر تے ہیں کہ نو منتخب عہدے داران ملک میں آئین اور قانون کی بالا دستی اور محروم اور محکوم طبقے کو انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کر یں گے اور بنچ اور بار کے درمیان خوشگوار تعلقات کو فروغ دیں گے ۔