آٹا بحران کی ذمہ داری عمران خان اورعثمان بزدارپرعائد ہوتی ہے، اقبال خان
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ )صوبائی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب اقبال خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے اور نیاپاکستان بنانے کے دعویداروں نے غریب ہی نہیں سفید پوش عوام سے بھی روٹی چھین لی آٹا بحران کی ذمہ داری عمران خان اورعثمان بزدارپرعائد ہوتی ہے جونہ صرف خود نااہل ہیں بلکہ ان کی پوری ٹیم مفادپرست اورنااہل ہے قوم کے پاس جماعت اسلامی اورسراج الحق کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب اوروفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میںصوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ تنویراحمد، صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان،ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز پروفیسرمحمداطہرشیخ،نائب صدرجے آئی یوتھ شمالی پنجاب عمران فراز سمیت صوبے بھرکے ضلعی سیکرٹریزنے بھی اظہارخیال کیا ۔اس موقع پر پلاننگ 2020ء کوحتمی شکل دی گئی جوصوبائی مجلس شوری سے منظوری کے بعدنافدالعمل ہوجائے گی۔