پیغام نبوت ؐکی ہر مسلمان کو ضرورت ہے، ریاض حسین شاہ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )پیغام نبوتؐ کی ہر مسلمان کو ضرورت ہے زندگی اور آخرت کی زندگی کا راز دنیا و آخرت کی کامیابی اسی میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار ادارہ تعلیمات اسلامیہ پاکستان کے سرپرست اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہماری دعوت کوئی نئی نہیں ہے ہماری دعوت یہ ہے کہ بندگی صرف اللہ کی اور طریقہ بندگی صرف حضرت محمدؐ کا یہی دعوت صراط مستقیم کی دعوت ہے۔