تاجر برادری عوامی خدمت کو شعار بنائے، ہراول دستہ بنیں: طاہر عباس
اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) ممتاز سماجی رہنماء چیئرمین الہادی یوتھ اینڈ ویلفئیر فورم پاکستان طاہر عباس نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ عوامی خدمت میں خود کو ہراول دستہ ثابت کریں ،انکی نیکوں کا دونوں جہانوں میں اجر ملیگا۔منافع خور مافیاء اور ان کے ایجنٹ پہلے ٹماٹر اور اب آٹا بحران سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کررہے ہیں ، وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے آہنی ہاتھ استعمال کریں ۔ الہادی یوتھ اینڈ ویلفئیر فورم پاکستان کے نویں کامیاب ہفتہ وار دستر خوان کے شرکاء سے خطاب میں چیئرمین طاہر عباس کا کہنا تھا کہ انہوں نے سماجی خدمت اور خدمت انسانیہ کے جس ارفع مشن کیلئے دسترخوان مہم شروع کی تھی الحمد اللہ وہ کمپین کامیابی سے جاری ہے الھادی تحریک اب ماشاللہ کارواں کی شکل اختیارکر چکی ہے ۔ دستر خواں کی دعائیہ نشست میں سید ضامن شاہ ، محمد ذوالقرنین ، کاشان احمد، عطاء الرحمان، اویس، مہتاب حیدر ، دانش اور اعظم ابرار حسین سمیت کئی عہدیداران شریک ہوئے۔چیئرمین الھادی یوتھ اینڈ ویلفئیر فورم نے دسترخوان مشن میں سماجی رہنمائوں اور صاحبان ثروت کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ، آخر میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کیساتھ فلسطین اور کشمیر کے لئے دعا کی گئیں ۔