ایل این جی بارے سیمینار رواں ماہ کے آخر میں ہو گا
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)ایل این جی کے بارے میں ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار رواں ماہ کے آخر میں ہو گا، سیمینار میں ملک میں توانائی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اس حوالے سے ایل این جی کے دائرہ کار کو توسیع دینے اور ملک میں توانائی کے شارٹ فال سے موثر طریقے سے نمٹنے پر غور ہو گا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے پٹرولیم ندیم بابر اس موقع پر مہمان خصوصی ہونگے اس کے علاوہ سرکاری اور نجی شعبے سے توانائی کے ماہرین بھی اس سیمینار میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین ندیم قریشی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ توانائی کے شعبے کے تمام سٹیک ہولڈرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمینار میں ایل این جی کی استعداد کار اور اس توانائی کے پائیدار ذریعے کے طور پر توسیع دینے کے طریقوں پر غور ہو گا۔