خاتون جنت کی سیرت حقوق نسواں کا عالمی چارٹر ہے،خانم قمرزہرا
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ )انجمن دختران اسلام ، ام البنین ڈبلیوایف،گرلزگائیڈاورسکینہ جنریشن کے زیراہتمام عشرہ عزائے فاطمیہ ؑ کے آغاز پرمرکزی امام بارگاہ جامعہ المرتضیٰ ؑ جی نائن فوراسلام آبادمجلس عزامنعقدہوئی ۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے خطیبہ خانم قمرزہرا(فاضل قم المقدسہ )نے کہاکہ دختر پیغمبر اکرمؐ کے وجود طاہرہ کی برکت سے ننگ و عار سمجھی جانے والی عورت کو عزت و حرمت کا اعلیٰ مقام عطا ہوا ۔انہوں نے کہا کہ مغرب کی رسیا مادر پدر آزادی کا نعرہ لگانے والی خواتین کو سیرت حضرت بتول ؑ کی پیروی کرنی چاہیئے جن کی سیرت حقوق نسواں کا عالمی چارٹر ہے ۔ ڈاکٹرخانم زہراگل ،ذاکرہ عین البتول مشہدی ، ذاکرہ نگہت جعفری اورشذرہ بتول نے بھی خطاب کیا۔