محمد علی شہزادہ کو سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن مقرر
اسلام آباد (خبرنگار )وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن محمد علی شہزادہ کو سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن لگادیاہے،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے او ایس ڈی اسد اسلم کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیاہے۔