بغیر لائسنس کسی ٹیچر کو پڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی : صوبائی وزیراطلاعات
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن نے صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کے اعزاز میں اسقبالیہ تقریب کا انعقاد کیاآپسما کے مرکزی صدر کاشف ادب جاودانی نے پروگرام کی صدارت کی راولپنڈی ڈویژن سے سیکڑوں مردو خواتین سکولز مالکان نے شرکت کی فیاض الحسن چوہان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب حکومت نے تعلیم کے حوالے سے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز میں ٹیچرز لائسنس کی شرط لازمی کر دی ہے لائسنس کے حصول کے لیے ٹیچرز کو امتحان کے عمل سے گزرنا ہو گا بغیر لائسنس کسی ٹیچر کو پڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی پرائمر ی تک تعلیم مادری زبان میں دی جائے گی جس قوم نے بھی دنیا میں ترقی کی ہے اس نے اپنی مادری زبان کو ذریعہ تعلیم بنایا ہے انگلش کو ایک مضمون کے تحت پڑھایا جائے گا پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے کروڑوں بچوں کی تعلیم وابستہ ہے ۔ معیاری اور سستی تعلیم دینے والے تعلیمی اداروں کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیںنجی تعلیمی اداروں کی خدمات قابل ستائش ہیںکسی تعلیمی افسر کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ تعلیمی عمل میں رکاوٹ پیدا کرے آیپسما کے ذمہ داران راولپنڈی اور پنجاب کی سطح تک کے تعلیمی مسائل تحریری شکل میں پیش کریں میں ان کے حل لئے ہر ممکن کوشش کروں گا مرکزی چیئر مین کاشف ادیب جاودانی نے کہا کہ ہماری تنظیم نجی تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش ہے حکومت نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں ،طلبا کی تعداد اور دی جانے والی سہولتوں کو سامنے رکھتے ہوئے درجہ بندی کرکے پالیسی کا نفاذکرے ایک ہی لاٹھی سے سب کو ہانکنے کی روش ترک کرے پرائیویٹ سکولوں پر عائد 27 قسم کے ٹیکسوں میں ریلیف دے تو ہم دس فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینے کیلئے تیار ہیںانہوں نے کہا کہ حکومت پالیسی بنانے میں نجی شعبہ کی مشاورت شامل کرے ۔ 5 فیصد نجی سکولز کی بے ضابطگیوں کی اور من مانی پالیسیوں کی سزا 95 فیصد تعلیمی اداروں کو دینا کہاں کی انصاف پسندی ہے آیپسما کے ڈویژنل صدر ابراحمد خان نے کہا موجودہ حکومت کا یہ نعرہ شعبہ تعلیم سے منسلک افراد کے لئے امید کی کرن تھا کہ " قومیں سڑکیں ، گلیاںپختہ کرنے سے نہیں بنتیں بلکہ تعلیمی ترقی ہی قوموں کو منزل آشنا کر سکتی ہے"۔ لیکن آج قوم کے اساتذہ عجب دوراہے پرکھڑے ہیںاور کنفیوژن کا شکار ہیںقوم کی تعلیمی ترقی میں 60 فیصد کے لگ بھگ طلبہ کو تعلیم دینے والے ادارے قیام پاکستان سے لے کر اب تک کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں۔ہمیں خوشی ہوئی کہ ہمارے وزیر اعظم ایک لنگر سینٹر کے افتتاح کے لئے خود تشریف فرما ہوئے اور منتظمین کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں سرپرستی کا یقین دلایاتقریب سے محمد فرقان چوہدری ، ابرار احمد ایڈووکیٹ ، افتخار حسین ملک ، عامر انور ، چوہدری جاوید اقبال ، عاطف عزیز حقانی ، مسز سکینہ تاج ، عطا الرحمن چوہدری، چوہدری امجد زیب اور دیگر شرکاء نے بھی خطاب کیا۔
صوبائی وزیراطلاعات
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پنجاب بھر میں 6ہزار عامل صحافیوں کو ہیلتھ انشورنس کارڈزجاری کیے جائیں گے،ہیلتھ انشورنس کارڈ کی بدولت 7لاکھ روپے مالیت تک علاج معالجہ کرایا جاسکے گا،صحافی معاشرے کے ساتھ ساتھ حکومت کی بھی آنکھ اور کان ہیں،صحافیوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی وتاخیر سمیت دیگر مسائل حل کیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن(کرار) راولپنڈی کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں نو منتخب عہدارن صدر کرار ساجد شیخ،نائب صدور سید شہریار، حفیظ خان، سیکرٹری سلطان شاہ، فنانس سیکرٹری طاہر چوہدری، جوائنٹ سیکرٹریز خرم ہاشمی، فرحان شاہ، سیکرٹری اطلاعات عمر بن آصف،آفس سیکرٹری شوکت چوہدری، ممبران گورننگ باڈی یاسر عباسی، ظہور خٹک، محمد اویس اور خادم بٹر سے صوبائی وزیر نے حلف لیا اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا صحافیوں کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے جلد از جلد ہیلتھ کارڈز کا اجراء کیا جائے گا،تقریب میں نو منتخب باڈی کی جانب ممبران کرار کو پاور بینک بھی تقسیم کیے گئے، اس موقع پر سی ٹی او راولپنڈی محمد بن اشرف، صدر اسمال چیمبرز ساجد حسن بٹ، مرکزی انجمن تاجران پنجاب کے صدر شاہد غفور پراچہ، ن لیگی رہنما شازیہ رضوان صدر نیشنل پریس کلب شکیل کرار اور سیکٹری فنانس صغیر چوہدری نے بھی تقریب میں شرکت کی،فیاض الحسن چوہان نے کہاسیاسی نجومی اپنی فکر کریں،پی ٹی آئی کی حکومت کو بدنام کرنے کے لئے باقاعدہ سازش کی گئی،شہباز شریف کا بیٹا اور دیگر رشتے دار بھی عملا وزیر اعلی بنے ہوئے تھے،شہباز شریف اور ان کی آل اولاد56کمپنیوں کے ذریعے مال بناتے رہے۔
فیاض الحسن چوہان