جنگی جنون : بھارت کا جوہری میزائل k4 کے تجربے کا دعویٰ 3500 کلومیٹر مارکی صلاحیت
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت پر جنگی جنون سوار ہے۔ میڈیا کے مطابق بھرت نے جوہری صلاحیت سے لیس ’’کے فور‘‘ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا۔ بیلسٹک میزائل کا تجربہ آندھرا پردیش میں زیر سمندر کیا گیا۔ آبدوز سے فائر کیا گیا میزائل 3500 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔