آٹے کے 15 کلو والے تھیلے بنانے پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ساہیوال معطل
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) ضلع ساہیوال میں آٹے کی فراہمی میں کوتاہی برتنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرو لر ساہیوال سفیان آصف کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں سیکرٹری فوڈ پنجاب وقاص علی محمود نے احکامات جاری کر دئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے نوٹس میں یہ بات آئی تھی کہ ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرولر ساہیوال 15کلو کے آٹے کے تھیلوں کے بنانے کی فلور ملوں کو اجازت دے رکھی ہے جو کہ محکمہ خوراک کی پالیسی کے خلاف تھی اور فلور ملز مالکان کا موقف تھا کہ وہ 15کلو کے آٹے کے تھیلے اپنی ذاتی خرید کی ہوئی گندم سے تیار کر رہے ہیں اور فلور ملوں کو گندم کی سپلائی مخصوص مفادات کو مد نظر رکھ کر کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے آٹے کی سپلائی بھی متا ثر ہو رہی تھی۔ جس کا وزیرا علیٰ نے نوٹس لے لیا۔ معطل ڈی ایس پی سفیان آصف کو فوری طور پر سیکرٹری فوڈ پنجاب کے دفتر میں رپورٹ کر نے کا حکم دیا گیا ہے۔