چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی آج سے دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالیںگے
لاہور( این این آئی) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریو نیو سید شبر زیدی آج ( پیر) سے دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیںگے۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے 6 تا 19جنوری 14روز کی رخصت لی تھی اور ان کی جگہ ایف بی آر کی سینئر افسر نوشین امجد نے چیئر پرسن ایف بی آر کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ چیئرمین ایف بی آر کے رخصت کوحکومت کی معاشی ٹیم سے اختلافات قرار دیا گیا لیکن ایف بی آرکی جانب سے ان خبروںکی تردید کی گئی تھی۔