اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے پالیسیوں پرموثر عملدرآمدکے باعث پاکستان مالیاتی ا ستحکام کے ہدف کے حصول کی جانب کامیابی سے گامزن ہے۔
سیالکوٹ میں مختلف دیہات کوگیس کی فراہمی کے منصوبوں کے افتتاح کے بعد ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کررہی ہے اور انہیں تمام بنیادی سہولتیں اُن کی دہلیز پر فراہم کی جارہی ہیں۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ جب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت برسراقتدارآئی تو پاکستان کی معیشت کی حالت انتہائی خراب تھی تاہم موجودہ حکومت کی طویل المدتی معاشی پالیسیوں نے ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کردیاہے.