Waqt News
Monday | January 18, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • پاکستان سپر لیگ سیزن 6 قبل پشاور زلمی کی سرگرمیاں شروع
  •  فارن فنڈنگ، ن لیگ نے جو گڑھا کھودا خود اس میں گرنے جا رہی ہے، فرخ حبیب
  • پومپیو کی پابندیوں کی چالیں ختم کرنے کاوقت آگیا۔ چینی حکومتی ترجمان
  • براڈ شیٹ معاملے میں کی جانیوالی ادائیگی ماضی کے این آر اوز کی قیمت ہے،شہزاد اکبر
  • شمالی وزیرستان ،سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،2دہشتگرد ہلاک ،ایک گرفتار

2019ء میں میڈیا کو سخت پابندیوں اور مسائل کا سامنا رہا

Jan 20, 2020 10:25 AM, January 20, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

کراچی (نیوز رپورٹر)کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کی جانب سے جاری کردہ پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ 2019ء کے مطابق پاکستان میں میڈیا کی آزادی کو سخت خطرات کا سامنا ہے۔ گزشتہ سالوں کی طرح سال 2019 میں بھی پاکستانی میڈیا کے لیے سخت پابندیوں، سختیوں، قتل اور سنسرشپ جیسے مسائل کی شدت رہی۔ صحافتی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران ملک بھر میں سات صحافیوں کو قتل اور 15 سے زائد کو زخمی کر دیا گیا۔ کسی قاتل یا ملزم کو سزا نہیں دی گئی۔ انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت 35 مقدمات میں 60سے زائد صحافیوں کو نامزد کیا گیا۔ تحریری مواد رکھنے کے الزام میں ایک صحافی کو پانچ سال قید کی سزا سنا دی گئی۔بظاہر" نامعلوم عناصر" اور غیر ریاستی عوامل کی جانب سے بھی صحافیوں، میڈیا کے کارکنوں اور اداروں کو دھمکیوںاور حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔ روزنامہ ڈان کے دفاتر کا گھیراؤ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز کی جانب سے پاکستان میں صحافتی آزادی سے متعلق یہ رپورٹ اتوار کو جاری کی گئی جس میں ملک بھر میں صحافت اور صحافیوں کو درپیش صورت حال اور مشکلات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگرچہ آئین کی شق 19 اور انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے میں اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی کو یقینی بنایا گیا ہے تاہم سال 2019 کے دوران پاکستان میں صورت حال اس کے برعکس رہی کیونکہ میڈیا کو سخت پابندیوں، سختیوں ، قتل اور سنسرشپ جیسے مسائل کا سامنا رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد معلومات تک رسائی کا قانون بنانے میں خیبرپختونخواہ پہلے نمبر پر رہا جس کے بعد پنجاب اور سندھ میں یہ قانون بنا لیکن بلوچستان میں معلومات تک عام شہریوں کی رسائی ایک خواب ہی رہی ۔ سی پی این ای کے مطابق پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کو متعارف کراتے وقت یہ بتایا گیا تھا کہ یہ قانون سائبر کرائمز، خواتین کو آن لائن ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے استعمال ہو گا اور اسے صحافیوں و میڈیا کے خلاف ہرگز استعمال نہیں کیا جائے گا لیکن ان دعوؤں کے برخلاف اسے میڈیا کی آزادی اور آزادی اظہار پر قدغن لگانے کے لیے کسی نہ کسی بہانے سے سال 2019 میں بھی بھرپور استعمال کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے میڈیا کے گرد شکنجے کو مزید سخت کرنے کے لیے خصوصی میڈیا ٹریبونلز بنانے کا بھی اعلان کیا تھاتاہم سی پی این ای اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی شدید مخالفت کی وجہ سے حکومت نے اس تجویز کو واپس لینے کافیصلہ کیا۔ سی پی این ای کی رپورٹ میں ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ خراب ترین کارکردگی والے 180 ممالک میں پاکستان کا نمبر 142 واں ہے جو پاکستان میں جمہوریت اور آزادی اظہار کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔ پاکستان میں صحافیوں کو درپیش خطرات کا تذکرہ کرتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں صحافتی خدمات کی ادائیگی کے دوران سات صحافیوں کو قتل کر دیا گیا جن میں عروج اقبال، مرزا وسیم بیگ، محمد بلال خان، علی شیر راجپر اور ملک امان اللہ خان شامل تھے۔ اسی طرح موصولہ اطلاعات کے مطابق مختلف حملوں میں 17سے زائد صحافی زخمی بھی ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بظاہر "نامعلوم افراد" بھی میڈیا کی آزادی کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ بنے رہے۔ اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں، مذہبی گروہوں اور ریاستی حکام کی جانب سے مبینہ طور پرصحافیوں کے خلاف حملے کیے جاتے رہے۔ خبروں اور صحافتی مواد کی وجہ سے روزنامہ ڈان کے دفاتر کا گھیراؤ کیا گیااور اس کے چیف ایڈیٹر ظفر عباس و انتظامیہ کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی۔ پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے کردار کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیمرا نے نہ صرف ٹیلی ویژن چینلز کو بے جا اور بے تحاشا نوٹسز بھیجے بلکہ کچھ اینکرزپر ٹی وی پروگرامز میں اپنی رائے کے اظہار اورٹی وی ٹاک شوز میں شرکت پر بھی پابندی لگا دی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کا معاملہ ٹاک شوز میں زیربحث نہ لانے کا حکم دیاگیاجبکہ نیوز چینلز کواحکامات صادر کیے گئے کہ پی ایم ایل ن کی رہنما مریم نواز کی پریس کانفرنس کو براہ راست کوریج نہ دی جائے، خلاف ورزی کے نام پر 21 ٹی وی چینلز کو نوٹس بھی جاری کیے گئے۔جیوٹی وی میں میزبان حامد میر کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے انٹرویو پر مبنی براہ راست نشریات کوشروع ہونے کے فوری بعد ہی بند کرادیا گیا۔ آزادی مارچ پر مولانا فضل الرحمان کی کوریج کرنے پر جیو نیوز، 24 نیوز، ابتک، کیپٹل اور ڈان نیوزکی نشریات کو بند (آف ائیر) کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کی شکایت پر چینل 24 نیوز کو نوٹس جاری کیا گیا اوراس پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ سی پی این ای کی رپورٹ میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر شہزادہ ذوالفقار کے حوالے سے بتایا گیا کہ کم ازکم 60 صحافیوں کے خلاف انسداد دہشت گردی اور دیگر ایسے قوانین کے تحت 35 مقدمات درج کیے گئے ، ایسے جعلی مقدمات بنا کر قانون کا مذاق اڑایا گیا۔ ان میں سے 50 صحافیوں کا تعلق صرف صوبہ سندھ سے تھا۔ گزشتہ سال ہی کراچی پریس کلب کے رکن صحافی نصر اللہ چوہدری کوتحریری مواد رکھنے کے الزام پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پانچ سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔ رپورٹ میں سی پی این ای کے صدر عارف نظامی نے سفارشات پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کی حفاظت کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر خصوصی اقدامات کیے جائیں اور اس کے لیے مناسب قانون سازی کی جائے۔ وفاقی اور صوبائی سطح پر خصوصی پراسیکیوٹرز بھی تعینات کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ہاؤسز اور صحافتی تنظیمیں اپنا ہمہ گیراور متفقہ ضابطہ اخلاق بنا کر اس پر عمل کریں۔ میڈیا ہاؤسز کی سطح پر سیفٹی پالیسی، سیفٹی پروٹوکول اور سالانہ سیفٹی آڈٹ کے رجحان کو بھی فروغ دیا جائے تاکہ صحافیوں، دیگر عملے اورمیڈیا اداروں کو درپیش ممکنہ خطرات کا پہلے سے اندازہ لگا کر روک تھام کی جا سکے۔پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز ایکٹ کی شق 11 ) منافرت سے متعلق) ، شق 20 (ہتک عزت سے متعلق) اور شق 37 (پی ٹی اے کو ویب سائٹ بند کرنے کے اختیار سے متعلق) کو ختماور شق 09 اور 10 میں موجود ابہام دورکیا جائے تاکہ اس قانون کی آڑ میں صحافیوں کو ان کے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی پر نشانہ نا بنایا جا سکے۔ عارف نظامی نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت درج مقدمات کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔

چاند کی روشنی جذب کرکے چمکنے والی ریگستانی چھپکلی دریافت
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ایسی اپوزیشن سے کسی کو کیا پریشانی!

    Jan 06, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
متعلقہ خبریں
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان مارشل آرٹس کھیلوں کے ...

    Dec 11, 2020 | 18:24
  •  عوامی مسائل کے حل اور سہولتوں کی فراہمی حکومت کا عزم ہے ، ...

    Dec 19, 2020 | 16:35
  • گلگت بلتستان میں ووٹ چوری ہوا تو نتائج بہت خطرناک ہوں گے، ...

    Nov 13, 2020 | 13:34
  • کورونا مزید 11 جانیں لے گیا، ملک بھر میں 135 اموات، 7025 افراد ...

    Apr 17, 2020 | 10:29
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • پاکستان سپر لیگ سیزن 6 قبل پشاور زلمی کی سرگرمیاں شروع

    Jan 18, 2021 | 16:16
  • پومپیو کی پابندیوں کی چالیں ختم کرنے کاوقت آگیا۔ چینی ...

    Jan 18, 2021 | 16:11
  • شمالی وزیرستان ،سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،2دہشتگرد ہلاک ...

    Jan 18, 2021 | 15:16
  • چین، 2020 میں سروے شدہ شہری بے روزگاری کی شرح ہدف کے اندر رہی

    Jan 18, 2021 | 14:34
  • کار پارکنگ کے دوران شوہر کی غلطی سے بیوی ہلاک

    Jan 18, 2021 | 14:25
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • رونا ہے کیوں برپا، چینی ساٹھ روپے لیکن کیسے اور ...

    Jan 18, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • مہنگائی ہوتی ہے ہونے دو، لوگ بولتے ہیں بولنے دو، ...

    Jan 17, 2021
  • الیکٹڈ موروثیت اورسلیکٹڈ جانشین 

    Jan 17, 2021
  • اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب سینٹ اجلاس کورم کے ...

    Jan 16, 2021
  • 1

    عالمی نمبر ون دہشت گرد قرار پانے والے بھارت پر عالمی برادری کی خصوصی شفقت چہ معنی ...

  • 2

    حکومت اتحادی جماعت  کے مشورے پر کان دھرے

  • 3

    وطن عزیز کیلئے ہزیمتوں کا باعث بننے والے اداروں اور افراد کے کڑے احتساب کی ضرورت ہے

  • 4

    بھارتی آبی جارحیت کیخلاف  عملی اقدامات کی ضرورت

  • 5

    پندرہ دن میں پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں دو بار اضافہ

  • 1

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    اتوار  ‘  3؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  17؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    ہفتہ ‘  2؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  16؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    جمعۃ المبارک‘  30؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  15؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    جمعرات‘  29؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  14؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • اناج کی سب بوریاں پھٹنے والی ہیں

    Jan 18, 2021
  • غلامی میں نہ کام آتی ہیں شمشیریں نہ تدبیریں 

    Jan 18, 2021
  • ’’مَیں غُلام، اوسؐ دی ، آل ؓدا!‘‘(2)

    Jan 18, 2021
  • کرنل(ر) ڈاکٹر جمشید احمد ترین کی یادیں

    Jan 18, 2021
  • نواز کھوکھر، تاجی کھوکھر اور مصطفی کھوکھر ...

    Jan 18, 2021
  • دھند اور اندھادھند

    Jan 18, 2021
  • 11لاکھ کی آبادی بنیادی سہولتوں سے محروم 

    Jan 18, 2021
  • کہانی دو دن کی

    Jan 18, 2021
  • آہ !   اسد عالم خان کھچی بھی چلے گئے   

    Jan 18, 2021
  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے آئینہ دکھادیا!

    Jan 18, 2021
  • 1

      بیمار مزدور کی پریشانی 

  • 2

     چیئرمین نیب سے انصاف کی اپیل

  • 3

    مکان کو آگ کیا لگی ،زندگی مشکلات میں پھنس گئی 

  • 4

    عطائی ڈاکٹر

  • 5

     دوسروں کے جذبات کی قدر کریں 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    صبر 

  • 2

    خدادادقوت

  • 3

    طیب وطاہر وجود

  • 4

    حسنِ تربیت کے ثمرات 

  • 5

    ایک روحانی انقلاب

  • 1

    واشگاف الفاظ

  • 2

    بلوچستان 

  • 3

    یقین

  • 4

    قدرت 

  • 5

    تصور

  • 1

    ارمغانِ حجاز

  • 2

    اقتصادی 

  • 3

    خوف

  • 4

    جدید 

  • 5

    امت

منتخب
  • 1

    فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

  • 2

    ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

  • 3

    براڈ شیٹ جھوٹ اور لالچ 

  • 4

    دھڑے اور ڈیرے کی سیاست کا امین ، حاجی مصطفی کھوکھر 

  • 5

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

     ظفر بختاوری… اسلام آباد کی شناخت

  • 2

    چاند کی روشنی جذب کرکے چمکنے والی ریگستانی چھپکلی دریافت

  • 3

    کوروناوائرس: چین نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی

  • 4

     ممبئی پولیس مودی کے چیلے بھارتی اینکرارنب گوسوامی کا تعلق سامنے لے آئی ...

  • 5

    مودی حکومت نے بالا کوٹ بحران کو انتخابات کیلئے استعمال کیا: وزیراعظم

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group