اتر کھنڈ،سائن بورڈ اردو کے بجائے سنسکرت میں لکھنے کا اعلان
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) بھارتی ریاست اترکھنڈ میں ریلوے سٹیشنوں پر اردو زبان میں لکھے گئے تمام سائن بورڈوں پر اردو کی بجائے سنکرت میں نام لکھے جائیں گے ۔ سنکرت اترکھنڈ کی دوسری سرکاری زبان ہے اس سے قبل ریلوے سٹیشنوں پر موجود سائن بورڈوں پر ہندی اور اردو زبان میں الفاظ لکھے گئے تھے۔ اب اردو زبان کی جگہ سارے بورڈوں پر سنکرت میں الفاظ لکھے جائیں گے۔