چھانگامانگا میں کوڑے کے ڈھیر سے نومولود کی نعش برآمد، وزیراعلیٰ کا نوٹس
قصور(نمائندہ نوائے وقت) چھانگا مانگا میں کوڑے کے ڈھیر سے نومولود کی نعش ملی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ چھانگا مانگا کو ایک پرائیویٹ شخص نے کال کرکے اطلاع دی۔ ڈی ایس پی چونیاں شمس الحق درانی اور ایس ایچ او چھانگا مانگا فوری موقعہ پر پہنچے تو ایک نولود بچے کی نعش پڑی تھی جو بظاہر ایک New Born baby تھا جس کو کسی نامعلوم عورت نے اپنا گناہ چھپانے کیلئے قتل کر کے کچرے کے ڈھیر میں پھینک دیا۔ ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور نامعلوم عورت کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بچے کی نعش برآمد ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او قصور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ میں ملوث ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ملزموں کی فوری گرفتاری چاہئے۔