نوشہرہ ورکاں: موٹرسائیکل گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی، 2 دوست جاں بحق، 2 زخمی
نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) ہرن مینار کی سیر کو جانیوالے چار دوستوں کی موٹرسائیکل گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی۔ دو جاں بحق، دو شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق محلہ رڑوالہ کے چاردوست ایک ہی موٹرسائیکل پر ہرن میناراور پیر وارث شاہ کے مزارکی سیر کو گئے تھے۔ واپسی پرحادثہ ہو گیا۔ ہلاک ہونیوالے لڑکوں کی شناخت جبران اور ریحان کے نام سے ہوئی جو موقع پر دم توڑ گئے۔ دونوں نویں جماعت کے طالبعلم تھے۔ دو زخمی دوستوں کو لاہور منتقل کردیا گیا۔