اسلام آباد ائرپورٹ پر گھسنے والا سور جہاز کے ٹائر تلے آکر ہلاک
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ائرپورٹ کے رن وے پر سور گھس آیا جو جہاز کے ٹائر تلے آکر ہلاک ہو گیا۔ بھارت کے کپتان کی اطلاع پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم رن وے پر پہنچ گئی۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق رن وے سے مردہ جانور کی باقیات ہٹا کر رن وے کو کلیئر کر دیا گیا۔