سعودی عرب ، چینی زبان کی تعلیم کے لیے سکولوں میں درسی کتب کی فراہمی
جدہ (اے پی پی) سعودی عرب کی وزارت تعلیم کی جانب سے پہلے مرحلے میں چینی زبان کی درسی کتب سکولوں کو فراہم کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتداء میں سعودی عرب کے تین شہروں کے تعلمیی اداروں میں چینی زبان کی کتب فراہم کی جائیں گی۔ گزشتہ برس فروری 2019 میں ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے دورہ چین کے موقع پر دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مملکت کے تعلیمی اداروں میں چینی سکھانے کے لیے خصوصی احکامات جاری کیے گئے تھے۔ چینی زبان کی کتابیں پہلے مر حلے میں وزارت تعلیم کی جانب سے ریاض ، مشرقی ریجن اور جدہ کمشنری کے بارہ سکولوں میں فراہم کی جائیں گی۔