برطانوی وزیراعظم‘ فرانسیسی صدرکی ملاقات: ایران سے جوہری معاہدے پر وعدوں کی پاسداری کا عزم
لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی وزیراعظم بورس جانسناور فرانسیسی صدر میکرون کے درمیان لندن میں ملاقات ہوئی۔ ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران کے جوہری معاہدے سے متعلق وعدوں کی پاسداری کا عزم دہرایا۔ ملاقات میں طویل المدتی فریم ورک کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں کمی کیلئے عالمی شراکت داروں کے ساتھ سفارتی راستہ تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔