اردن کی پارلیمنٹ میں اسرائیل سے گیس درآمد پر پابندی کا بل منظور
اومان (عرب نیوز) اردن کی پارلیمنٹ نے اسرائیل سے گیس درآمد پر پابندی کے بل کی منظوری دیدی۔ 130 ارکان نے قرار داد کے حق میں اتفاق رائے سے ووٹ دیا اب اسے قانون بنانے کیلئے کابینہ میں بھیجا جائے گا۔ قبل ازیں حکومت نے کہا تھا یہ سیاسی معاملے کی بجائے کمپنیوں کا معاہدہ ہے۔