نا اہل عمران حکومت نے عوام سے روٹی چھین لی، چنگیز جمالی
کراچی(سٹی نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر صوبائی نائب صدر سابق و فاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میر چنگیز خان جمالی نے نااہل عمران خان حکومت وزراء اور تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ملک میں آٹے کے مصنوعی بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چنگیز جمالی نے آٹا مہنگا ہونے پر کہا کہ نااہل حکمرانوں نے غریبوں سے روٹی تک چھین لی ہے۔ آٹا بحران پر حکومتی اراکین کا کم روٹی اور2 کی جگہ ایک روٹی کھانے کا مشورہ بے حسی کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جب سے اقتدار میںآئی ہے قوم کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔ مہنگائی کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔ کوئی دن ایسا نہیں جاتا جب کسی نہ کسی دن روز مرہ اشیاء میں من مانا اضافہ کردیا جاتا ہے۔ انہو ں نے ایک بار پھر بجلی مہنگی کرنے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ نیا اضافہ عوام پر ڈرون حملے کے مترادف ہوگا۔