کے الیکٹرک کی لوٹ مار‘ حافظ نعیم کا چیف جسٹس کو خط
کراچی(نیوزرپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ، جسٹس جناب گلزار احمد کو ایک خط ارسال کیا ہے ۔ جس میں ان سے اپیل کی گئی ہے کہ کے الیکٹرک کے معاملات اور اس ادارے کی جانب سے کراچی کے عوام کے ساتھ روا رکھی جانے والی زیادتیوں اور ظلم کے حوالے سے از خود نوٹس لیں کیونکہ کے الیکٹرک کراچی کے شہریوں کے بنیادی حقوق کو متاثر کر رہا ہے جن کی ضمانت آئین میں دی گئی ہے ۔ خط میں کے الیکٹرک کے حوالے سے مضبوط دلائل اور درست اعدادو شمار کی روشنی میں اصل حقا ئق پر مبنی نکات بیان کیے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ ہم نے ان نکات پر مبنی کیس سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ میں داخل کیے ہوئے ہیں جو ظاہر ہے سماعت نہ ہونے کی وجہ سے زیرِ التواء ہیں۔ لیکن معاملات اس قدر گھمبیر اور مشکوک ہو چکے ہیں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اب معمول کی عدالتی کارروائی کے علی الرغم معزز سپریم کورٹ کو اس معاملہ کا از خود نوٹس لینے اور بھر پور اورمسلسل عدالتی کارروائی کی ضرورت ہے۔ یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ KEکے مالکان کمپنی کو فروخت کر کے غائب ہونا چاہتے ہیں، جس کے نتیجے میں بہت سے معاملات جو KE کے ذمہ ہیں ان کے موقوف ہو جانے کا قوی خدشہ ہے ۔ K.Eکی کمپنی ابراج کے بانی CEO عارف نقوی پر دبئی میں تاریخ کا سبب سے بڑا جرمانہ ہوا ، لندن میں کیس بنا اور ضمانت پر رہا ہوئے لیکن