ملک میں آٹے کا بحران حکومتی نااہلی ہے‘پیر غلا م فرید
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما سابق ایم پی اے پیر غلا م فرید نے کہا ہے کہ ملک میں آٹے کا بحران حکومتی نااہلی ہے ، حکمران عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی میںمکمل ناکام ہو گئے ،موجودہ حکومت میں عوامی مشکلات ختم ہونے کانام ہی نہیں لے رہیں ، ان خیالات کا انہوں نے اروپ میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوںنے کہا کہ یہ انتہائی افسوس کامقام ہے کہ عوام آٹے جیسی بنیادی ضرورت کے لئے بھی مارے مارے پھر رہے ہیں موجودہ حکومت میں لوگوں کو ایک دن بھی سکون کا نصیب نہیں ہوا ، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی کمر توڑ دی ہے،کنٹینر پر چڑھ کرآسمانی قلابے ملا نے والی تحریک انصاف نے حکومت میں آکر عوام کو سخت مایوس کیا ہے، انہوں نے کہا کہ شریف برادران عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔
، انہیں سیاست سے مائنس کرنا ممکن نہیں ،مسلم لیگ ن کے دور میں بے مثال ترقی ہوئی اور ملک بھر میں میگا پراجیکٹس مکمل کئے گئے ،موجودہ حکومت میں ترقی کا عمل مکمل طور پررک چکا ہے ،انہوں نے کہاعوام کو جب بھی موقع ملا وہ مسلم لیگ ن ہی کو ایک بار پھر منتخب کرینگے ۔