چچا کو قتل کرنے پر عبدالرحمن عرف بلو نے سب انسپکٹر کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا
کامونکے(نامہ نگار)چچا کو قتل کرنے پر فائرنگ کرکے سپیشل برانچ کے سب انسپکٹر کو شدید زخمی کردیاگیا۔بتایاگیاہے کہ نواحی گاؤں سنت پورہ کا پنتالیس سالہ محمد رفعت پاشا سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹر لاہور میں سب انسپکٹر تعینات ہے اور اْس کی گاؤں کے ہی عبداحمن عرف بلو وغیرہ سے قتل کی دشمنی چل رہی ہے۔اور وہ اس مقدمہ پانچ سال قید بھی کاٹ کر رہا ہوا گذشتہ روز سب انسپکٹر محمد رفعت چھٹی گذارنے گھر آیا ہوا تھا اور گذشتہ شام گاؤں میں مٹھائی کی دْکان پر کھڑا تھا کہ اس دوران عبدالرحمن عرف بلو نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں سب انسپکٹر محمد رفعت کو پیٹ اور پشت میں دو گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا وقوعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔بعدازاں سب انسپکٹررفعت کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا۔بعدازاں تشویش ناک حالت کے پیش نظر اْسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیاگیاہے۔صدر پولیس مصروفِ تفتیش ہے۔