پاکستان ہارٹی ایکسپو22 اور 23جنوری کو منعقد ہو گی
راولپنڈی (اے پی پی) پھلوں اور سبزیوں کی بر آمدات میں اضافے کے لیے محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتما م تیسری پاکستان ہارٹی ایکسپو22 اور 23جنوری کو منعقد ہو گی ۔ایکسپو میںمختلف ممالک کے وفود شرکت کریں گے ۔زرعی ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ ہارٹی ایکسپو میں سائنسدان، برآمد اور درآمد کنندگان شریک ہوں گے جبکہ اس موقع پر دو روزہ کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی جس کا مقصد دنیا میں ہونے والی جدید پیداواری ٹیکنالوجی، ریسرچ کے متعلق پھلوں اور سبزیات کے کاشتکاران و برآمد کنندگان کو آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ ملکی پھلوںو سبزیات کو برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جاسکے۔ترجمان نے قومی خبر ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ایکسپورٹ کی بدولت کاشتکاروں کو پھلوں اور سبزیوں کی بہتر قیمتیں حاصل ہوں گی۔ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ نمائشں میںہار ٹیکلچرکے شعبے سے وابستہ کاشتکار، امپورٹرز، ایکسپوٹرز اورکمپنیاں اپنی مصنوعات کو نمائش کیلئے پیش کر یں گی۔