صفائی مہم عوام کو مشترکہ کائوشوں سے کامیاب بنایا جائیگا‘ڈی سی حافظ آباد
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا کا کہنا ہے کہ سول سوسائٹی اورکمیونٹی کے سر کردہ افرا د کے اشتراک سے صفائی مہم کو کامیاب بنایا جائیگا۔حافظ آباد میں حکومتی اداروں اور عوام کی مشترکہ کاوش سے صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے انکا کہنا تھا کہ صفائی ہمارے ایمان کا نصف حصہ ہے اس لئے ہمیں چاہیے کہ اپنے ایمان کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے اپنے گھر،گلی،محلوں اورشہر کو صاف ستھرا بنایا جائے ۔حکومتی اداروں اور عوام کی ان مشترکہ کوششوں سے ہی وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے کلین اینڈ گرین پروگرام کی تکمیل ممکن ہو سکے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار نواحی گائوں بھون کلاں میں صفائی مہم کے افتتاح کے موقعہ پر کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عدنان ارشاد چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر محمد طیب طاہر،میونسپل کمیٹی کے افسران ،علاقہ معززین کی بڑی تعداد اس موقعہ پر موجود تھی۔