سیالکوٹ:دیہاتیوں نے اراضی کی پیمائش کیلئے آئے گرداور کو پیٹ ڈالا
سیالکوٹ(نامہ نگار)نواحی گاؤں باہو بھٹی میں ایک درجن افراد نے نشاندھی اور اراضی کی پیمائش پر آئے محکمہ مال کے گرداور کو پیٹ ڈالا۔ تھانہ مراد پور پولیس رپورٹ کے مطابق محکمہ مال کا گرداور مزمل حسین رقبہ کی پیمائش اور نشاندھی کیلئے باہو بھٹی گاؤں آیا تو وہاں سجاد،عظیم،اسحاق، عارف، نذیر، عمران، غفاروغیرہ بارہ ملزمان نے گرداور مزمل حسین کو پکڑ کر زدوکوب کیا اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ پولیس گرداور کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔دریںا ثناء تھانہ سول لائن کے علاقہ میں واقع پلازہ کے قریب شراب کے نشہ میں ٹن ہو کر غل غپاڑہ کرنے سے منع کرنے پرسلمان، طیب، حسنین گجر وغیرہ نے شاہد فاروق ہوروں مکوں سے زدکوب کیا اور اسکا موبائل فون بھی چھین لیا۔علاوہ ازیں تھانہ سبز پیر کے گاؤں کھدو چک میں سلمان، عبدالقادر اور انکے ساتھیوں نے سابقہ رنجش پر لاٹھیوں اور سریوں کے وار کرکے ارشاد کو زخمی کر دیا۔دوسری طرف بڑیال کے علاقہ میں نامعلوم کار کی ٹکر سے کار میں سوار یحییٰ، اسکی والدہ اور بہن زخمی ہوگئے جبکہ نامعلوم کار سوار موقع سے فرار ہو گیا۔