گوجرانوالہ :تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق ہو گیا ،متوفی کے ورثاء نے گاڑی کے شیشے توڑ دئیے جبکہ پو لیس نے کار سوار دو افراد کو حراست میں لیکر نعش ہسپتال منتقل کر دی بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ روڈ پر نوجوان امیر حمزہ دکان بند کرکے سڑک کنارے کھڑا تھا اس دوران بے قابو تیزرفتار کار نے اسے ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں شدید زخمی ہونیوالا نوجوان موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔