راجو ڈکیت گینگ کے2 ارکان گرفتا ر
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) سٹی پولیس آفیسر گوہر مشتاق بھٹہ کے احکامات کے پیش نظرایس پی سٹی ڈویژن عمران رزاق کی قیادت میں ڈی ایس پی ماڈل ٹائون محمود ہارون کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹائون انسپکٹر ساجد محمود و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے درجنوں سنگین مقدمات اور وارداتوں میں ملوث و مطلوب راجو ڈکیت گینگ کے دو ارکان گرفتا ر کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے تین لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی ،پانچ عدد موٹر سائیکلیں،پانچ عد د موبائل فونز،دو عددپسٹل اور درجنوںگولیاں برآمد کی ہیں گرفتار کیے گئے ملزمان میںارسلان عرف راجو (سرغنہ گینگ)اور رضوان عرف جانی شامل ہیں ۔