27لاکھ کا بوگس چیک دینے پرمقدمہ درج
کامونکے+واہنڈو(نامہ نگاران)ستائیس لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج،بتایاگیاہے کہ محلہ کرمانوالہ کے رہائشی عتیق الرحمن کو ملزم نعمان سعید ساکن غلہ منڈی نے رقم کے عوض ستائیس لاکھ روپے کا چیک دیا جوکہ کیش کروانے پر ڈس آنرہوگیا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔